مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت کے خلاف جرائم سمیت تشدد کے واقعات میں ملوث ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور خواتین کے ریپ سمیت دیگر تشدد کے واقعات میں نہ صرف ملوث ہے بلکہ گزشتہ 2 مہینے سے ان کے خلاف منظم تشدد کی مہم چلائی جارہی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میانمار کے شمالی علاقے میں صحافیوں اور دیگر امدادی تنظیموں کے داخلہ پر پابندی عائد ہے تاکہ تشدد کے واقعات منظر عام پر نہ آسکیں لیکن سیٹلائیٹ تصاویر اور متاثرہ افراد نے تمام واقعات کی تصدیق کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے مطابق گاؤں میں موجود افراد کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ بعض واقعات میں فوجیوں نے لوگوں کو گھروں سے نکال کر فائرنگ کر کے مارڈالا تھا۔
آپ کا تبصرہ